خیبر پختونخواقبائلی اضلاع
خیبر پختونخوا اور فاٹا میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

پشاور (ٹی این این)ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس مناسبت سے ملک بھرکی طرح خیبر پختونخوا اور فاٹا میںبھی ریلیاں نکالی گئیں ۔اس موقع پر بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کمشیر کے حل کے لئے بھارتی حکومت پر اقوام عالم کے ذریعے دباﺅڈالا جائے۔
پشاور سمیت صوبہ بھر کے مختلف علاقوں اور قبائلی علاقہ جات میں اس مناسبت سے پروگرام منعقد ہوئے ۔ خیبر ایجنسی میں باب خیبر کے مقام پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی اور لنڈی کوتل میں گرامات منعقد کرائے گئے جس میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
آزاد کشمیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی شرکت کی۔