قبائلی اضلاع

رہنے کوگھرپہننے کو گرم کپڑےنہیں، حکومت کے رحم و کرم پر بے گھر متاثرین موسمی شدت کے لپیٹ میں

کرم ایجنسی کے دورانی کیمپ میں بے گھر قبائلی سہولیات کے فقدان پر شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ متاثرین کیمپ کا شکوہ ہے کہ سرد موسم سے بچنے کا کوئی انتظام نہیں، نہ انگیٹیاں ہیں اور نہ ہی پہننے کو گرم کپڑے ہیں۔

اس کیمپ میں قریبا چھ سو تک کے خاندان بستے ہیں جس میں زیادہ تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ درانی کیمپ کے ابتر صورتحال میں رہنے والے باسیوں نے ٹی این این کو بتایا کہ  یہ حکومت سے فوری مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو موسم کی شدت سے بچانے کا انتظام کیا جائے۔ اس پر جب ایف ڈی ایم اے کے سربراہ مجاہد علی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا موقف تھا کہ ہر سال متاثرین میں سردی دے بچنے کا سامان تقسیم کیا جاتا ہے اور ان کے تمام شکوے دور کئے جائینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button