قبائلی اضلاع

فاٹا یوتھ فیسٹیول: دو روزہ صنعتی نمائش اختتام پزیر، فاٹا کا صنعتی روپ سامنے آگیا

پشاور میں جاری فاٹا یوتھ فیسٹیول میں دو روزہ فاٹا صنعتی نمائش پیر کو اختتام پزیر ہواہے۔ خیبر میڈیکل کالج کے میدان میں ہونے والے اس نمائش میں قبائلی علاقوں سےتعلق رکھنے والے تیس کارخانہ داروں نے اپنی مصنوعات کے سٹالز لگائے تھے جس کا مقصد قبائلی علاقوں میں صنعت و کاروبار کو ترویج دینا تھا۔ اس نمائش میں مقامی سطح پر بننے والا فرنیچر۔ گاڑیاں، سولر سسٹم، کپڑے، اور سیفٹی  آلات رکھے گئے تھے جس میں نمائش میں آئے مہمانوں نے خوب دلچسپی لی۔ نمائش میں شریک مہمانوں نے ٹی این این کو بتایا کہ یہ نمائش نہ صرف قبائلی عوام کی مثبت سوچ کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ان علاقوں میں صنعت کی ترویج کا سبب بھی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button