قبائلی اضلاع

فاٹا کے مخصوص ایجنسیوں، پختونخوا کے صوابی میں سپیشل پولیو مہم

فاٹا کے مخصوص ایجنسیوں، ایف آرز اور پختونخوا کے ضلع صوابی میں موخر ہونے والا پولیو پروگرام خصوصی مہم کے تحت آج سے دوبارہ شروع ہوا ہے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے مطابق باجوڑ، مہمند، اورکزئی، کرم، خیبر ایجنسی اور ایف آر کوہاٹ میں پولیو سے بچاؤ کے چھ روزہ مہم کل سے جاری ہے جبکہ کے پی کے ضلع صوابی میں یہ مہم تین دن تک جاری رہے گا جو کہ کل سے شروع ہے۔ فاٹا میں اس مہم کی ابتدا فاٹا سیکرٹریٹ میں ہوئی ہے جس میں پانچ سال سے کم پانچ لاکھ نوے ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلایے جائینگے۔ خیال رہے کہ صوابی میں پچھلے مہم کے سیکورٹی خدشات کی بنا پر پولیو مہم کو موخر کردیا گیا تھا جسکے بعد اب پولیو کی تین روزہ مہم ضلعے مبھر میں چلائی جارہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button