قبائلی اضلاع

تیراہ میں 20کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا اعلان

پشاور(ٹی این این)گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ میں 20کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا اعلان کردیاہے ۔
اس سلسلے میں تیراہ مستک کے علاقے میں ایک پل کا افتتاح بھی کیا جس پر سات کروڑ 90لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔.
گورنر سردار مہتاب احمد خان کی جانب سے اعلان کردہ 20کلومیٹر کی اس سڑک پر 35کروڑ 60لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر ایجنسی کو کرم ایجنسی کے ساتھ سڑک کے ذریعے ملایا جائیگا۔
علاقے کے عوام نے گورنر کے اس اقدام کو سراہا ہتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک کی تعمیر سے علاقے میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوجائینگے اور علاقہ آباد ہوگا جس کی وجہ سے لوگ بھی ترقی کرینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button