قبائلی اضلاع

5فروری سے باڑہ بازار کھولنے کا اعلان

پشاور(ٹی این این) خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ پانچ فروری سے باڑہ بازار کو پورا نہ کھولاجائیگا بلکہ بازار مرحلہ وار کھلے گا۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شہاب علی شاہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں مینا ر ہ مارکیٹ کھول دیا جائیگا ، دکاندار وں کو صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ بازار سے گزرنے والی سڑکوں کی تعمیر کے بعد پورے بازار کو کھلنے کا اعلان کیا جائیگا۔
پی اے خیبر کے مطابق بازار سے بڑی گاڑیوں کے گزرنے پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ بعد اڈے بھی قائم کئے جائینگے۔
واضح رہے کہ باڑہ بازار کو 2009ء میں فوجی آپریشن کی وجہ سے بند کرایاگیا تھا جس کا افتتاح 5فروری کو گورنر سردار مہتاب احمد خان کرینگے۔
دوسری جانب دس ہزار دکانوں پر مشتمل اس بازار کے تاجروں نے حکومت سے نقصانات کے الزالے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button