خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

مخصوص علاقوں میں خصوصی پولیو مہم آج سے شروع

فاٹا کے مخصوص ایجنسیوں، ایف آرز اور پختونخوا کے ضلع صوابی میں موخر ہونے والا پولیو پروگرام خصوصی مہم کے تحت آج سے دوبارہ شروع ہوا ہے۔ باجوڑ، مہمند، اورکزئی، کرم، خیبر ایجنسی اور ایف آر کوہاٹ میں پولیو سے بچاؤ کی چھ روزہ جبکہ کے پی کے ضلع صوابی میں تین روزہ مہم آج سے شروع ہوا ہے۔ فاٹا میں اس مہم کی ابتدا فاٹا سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں پانچ سال سے کم پانچ لاکھ نوے ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلایے جائینگے۔ اس مہم کے دوران تئیس ماہ تک کے بچوں کو پولیوں سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائینگے۔ صوابی میں بھی تین روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہوا ہے جو پچھلی بار سیکورٹی خدشات کی بنا پر موخر کردیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button