قبائلی اضلاع

دسمبر 2016 تک تمام بے گھر قبائلی اپنے علاقوں کو لوٹ جائنگے: سردار مہتاب احمد خان

گورنر سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پچھلے سال مارچ سے اب تک آٹھ لاکھ بے گھر قبائلی اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں جبکہ تمام بے گھر قبائلی رواں سال کے اواخر تک مکمل کردی جائیگی۔

پیر کو صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا جنگ زدہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے۔ ان ترقیاتی کاموں میں بنیادی سہولیات زندگی، صحت، تعلیم اور روزگار کے زرائع کی فراہمی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ واپس جانے والے قبائلیوں کو اس مد میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔

گزشتہ سال مارچ میں وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ اس وقت تین لاکھ چھتیس ہزار خاندان بے گھر ہوچکے ہیں جن کو دسمبر دو ہزار سولہ تک اپنے علاقوں میں واپس بھیجا جائے گا

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button