قبائلی اضلاع

ماروی میمن کا جمرود دھماکے کے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن ماروی میمن نے جمرود بم دھماکے میں میاں بیوی اور دس سالہ بیٹے کی شہادت پر سوگوارخاندان کے گھر جاکر اظہار تعزیت کی ہے

باڑہ کے ملک دین خیل علاقے میں متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ماروی میمن کا کہنا تھا کہ اس خاندان کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ملنی والی رقم متعلقہ خاتون کی شہادت کے بعد بھی اس کے تین بچوں کو ملتی رہیگی۔ انیس جنوری کو جمرود میں خاصہ دار چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے میں متعلقہ خاندان کے تین افراد شہید ہوگئے تھے۔ سوگواران کے مطابق میاں بیوی اور ان کا دس سالہ بیٹا شاہ زیب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کی امدادی رقم لینے جارہے تھے کہ راستے میں ہونے والے بم دھماکے جان کی بازی ہار گئے۔

ماروی میمن نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کی ان کی مغفرت کے دعا بھی مانگی۔ ماروی میمن کا کہنا تھا کہ اس وقت اس خاندان کے تینوں بچے ان کے پاس موجود ہیں اور ان کی کفالت اور تعلیم کا انتظام پولیٹیکل انتظامیہ نے کردیا ہے۔ ان کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم متعلقہ خاندان کو جاری رکھنا وہ اپنا فرض اور ان کا حق سمجھتی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ قانون وراثت کے تحت یہ امدادی رقم والدہ کی جگہ ان تین بچوں کو ملتی رہیگی۔

 دوسری جانب سوگوار خاندان کا کہنا تھا کہ وہ امید رکھتے تھے کہ ماروی میمن ان کے لئے خصوصی امدادی پیکج اعلان کرے گی اورحکومت ان بچوں کی  تعلیمی اخراجات  اپنے ذمے لے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button