قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان کے متاثرین آپریشن کی واپسی کا عمل آج سے شروع ہوگا

جنوبی وزیرستان سے آپریش ضرب عضب کے دوران بے گھر ہونیوالے متاثرین کی واپسی کا عمل آج سے شروع ہوجائیگا ایف ڈی ایم اے تحصیل سرا روغہ کے متاثرین کی واپسی کے عمل میں ان کے ساتھ مدد کررہی ہیں بے گھر ہونیوالے تمام قبائلی خرگئی کیمپ سے پاک فوج کی نگرانی میں واپسی کا عمل شروع کرینگے اور قافلوں کی شکل میں اپنے علاقے کو واپس جائینگے واپس جانیوالے ہر خاندان کو امداد کی طورپر دس ہزار روپے بھی دئیے جائینگے اپنے علاقوں کو پہنچنے والے ان قبائلی خاندانوں کو اپنے گھر پہنچنے پر آبادکاری کیلئے مزید پچاس ہزار روپے بھی دئیے جائینگے واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں سال 2009 ء میں شروع ہونیوالے آپریشن کے نتیجے میں اسی ہزار سے زائد خاندان بے گھر ہوگئے تھے جس میں اب تک سترہ ہزار خاندان واپس اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں-

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button