تین روز قبل اغوا ہونے والے پولیو سپر وائزر کی لاش برآمد

خیبرایجنسی (ٹی این این) جمرود سے تین روز قبل اغوا ہونے والے پولیو سپروائزر کی لاش ریگی للمہ سے برآمد ہوئی جسے فائر کرکے قتل کیاگیا تھا۔ تحصیل جمرود کے علاقے جلال الدین کے رہائشی اورپولیوسپروائزرشاہ فیصل کھٹیاخیل تین روز قبل ہسپتال سے گھرجاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا تاہم جمعہ کی سہ پہرتین بجے جمرود اورپشاور کے سنگم ریگی ماڈل ٹاون میں گولیوسے چھلنی نعش برآمدہوئی۔
واقع کی تصدیق کرتے ہوئے ڈاکٹرنیازآفریدی نے کہاکہ وہ تین روز قبل ہسپتال سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا ،پولیٹیکل تحصیلدارعصمت اللہ کے مطابق شاہ فیصل ولد جعفرشاہ نہ صرف پولیوسپروائزرتھا بلکہ وہ اپنے خاندان کی بہترکفالت کیلئے ٹیکسی بھی چلاتا تھا ۔ شاہ فیصل کا تین روزقبل اپنے والد کے ساتھ رابطہ ہوا تھا کہ وہ کارخانو مارکیٹ میں ہے اورگھر کی طرف جارہا ہے تاہم اس کے بعد ان کاموبائل فون بندآرہاتھا ۔