پولیٹیکل انتظامیہ کا محسود قبیلے کو خراج تحسین

پولیٹکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفرالسلام خٹک نے پولیٹکل کچری ٹانک میں درے محسود قبائل کے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ محسود قوم ایک منظم قوم ہے اور مشکل سے قبائل کو مشکل حالات میں بھی مسائل کا حل ڈھونڈ لیتے ہیں اور محسودقبائل کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ محسود مشران د وسرے ایجنسیوں کے نسبت کھڑے حالات کا مقابلہ اور پیچیدہ مسئلے کا حل احسن طریقے سے سر انجام دینے کی صالحیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لدھا صاحبزادہ نجیب اللہ کاکڑ اور ایڈیشنل اے پی اے بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ پولیٹکل انتظامیہ اور مشران لازم اور ملزوم ہیں اور مشران کے حمایت کے بغیر انتظامی امور چلانا نا ممکن ہے،انہوں نے کہا کہ انکی آ ج تک یہ کوشش اور خواہش رہی ہے کہ عوامی مسائل اور تنازعات خوش اسلوبی اور جائز طریقے سے حل ہوں۔ پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں پولیٹکل کمپاؤنڈ میں پیش آنے والے تنازعے کے حل کے سلسلے میں محسود قبائلی جرگہ کے تشکیل کردہ مذکراتی کمیٹی کا کردار قابل ستائش ہے۔ ظفرالاسلام کا کہن تھا کہ گزشتہ دنوں ا ین ٹی ایس کے خلاف احتجاج کرنے والے پولیٹکل محرروں کی گرفتاری انہیں تکلیف دینا ہرگزنہیں تھابلکہ انہیں اپنی غلطی کا احساس دلانا اور انکی اصلاح کرنا مقصود تھا ،انہوں نے کہا کہ محرروں کو باعزت رہا کر دیا گیا ہے تاہم انکی مستقلی ان کے دائرہ اختیار میں نہیں البتہ انکی مستقلی کے سلسلے میں وہ ہر ممکن کردار ادا کر نے کے لیے تیار ہے،
پولیٹکل ایجنٹ کے مطابق سوائے جنوبی وزیرستان کے ، دیگر ایجنسیوں اور ایف آرز میں خاصدار فورس کی تنخواہیں کمپیوٹرائز ڈ ہوچکی ہیں لہذا جنوبی وزیرستان کے مشران خاصدار فورس کو اپنی تنخواہیں مئی تک کمپیوٹرائز کرانے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر مئی کے بعد انکی تنخواہیں بند کر دی جائینگی۔