قبائلی اضلاع

نیا طریقہ کار سے متاثرین کے مشکلات میں اضافہ

بنوں (ٹی این این) بنوں میں رہائش پذیر شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے راشن کی حصول کے طریقہ کار کو تبدیل کردیا گیا ہے جس کی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈومیل راشن سنٹر کی گیٹ میں اپنی باری کے انتظار کھڑے شمالی وزیرستان کے متاثرین کا کہناتھاکہ پہلے ایک فرد اپنے پورے خاندان کا راشن حاصل کرکے گھر لے جاتا تھا تاہم نئے طریقہ کار کے مطابق ہر فرد کے لئے خود آنا ضروری ہے ۔ اب بتایا جارہا ہے کہ ہر فرد کو علیحدہ پرچی ملے گی جس پر وہ اپنا راشن حاصل کرسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک فرد بیمار ہو یا کسی مصروفیت کی وجہ سے راشن سنٹر نہ جاسکا تو اس کا راشن کسی کو نہیں ملے گاجو متاثرین کے لئے ایک اور امتحان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button