خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

گورنر سیکرٹریٹ اور برطانوی ترقیاتی ادارے کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

پشاور (ٹی این این) برطانوی ترقیاتی ادارے(ڈی ایف آئی ڈی) ، یو این ڈی پی اورگورنر سیکرٹریٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت فاٹا میں صحت، تعلیم، معاشی وسماجی سرگرمیوں میں بہتری اور ترقیاتی کاموں کے اثرات اورفوائد کو حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچانے سمیت ان کا تجزیہ اور مانیٹرنگ کرناہے جبکہ اس کے تحت سٹریٹیجک سپورٹ یونٹ فاٹاکی انتظامیہ کی استعدادکاربڑھانے ،عوام کی بہتری کیلئے اصلاحات کے ضمن میں فاٹاسیکرٹریٹ کے ساتھ تعاون کرے گا اور اس کے ذیلی محکموں خاص طور پر تعلیم، صحت، معاشی ترقی اورانتظامی ریفارمز اور عوام کے مسائل کے حل اور ان کے معیارزندگی میں بہتری سمیت ترقیاتی کاموں کے دور رس اثرات اور حقیقی فوائد کے حصول میں مددکرے گا۔
برطانوی حکومت کے ترقیاتی ادارے کے تعاون سے فاٹاسیکرٹریٹ کی تکنیکی معاونت بھی کی جائیگی جس سے لوکل گورننس ، میونسپل سروسز اور دیگر محکموں کی استعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔
پروگرام کے تحت قبائلی علاقہ جات میں 300 کمیونٹیز کو شامل کیاجائیگا اور ان کی بحالی کیلئے مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیاجائیگا جبکہ قبائلی علاقہ جات کے 6000 نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا۔ اس پروگرام کے تحت برطانوی حکومت کل 10.25 ملین برطانوی پاونڈ فراہم کرے گا جس میں سے یو این ڈی پی کے ذریعے 6.25 ملین برطانوی پاونڈفراہم کئے جائیں گے۔
اس موقع پر گورنرسردارمہتاب احمدخان نے کہاہے کہ محب وطن قبائل نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ قبائلی عوام کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ اب عالمی برادری کو بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے قبائلی عوام کے قربانیوں کا اعتراف کرناہوگا اور ان کی واپسی، بحالی ، آبادکاری اور بہتر مستقبل کیلئے آگے آنا ہوگا اور ان کے ساتھ کھڑا ہوناہوگا۔
مفاہمت کی یادداشت پر پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرسکندرقیوم اورپاکستان میں یواین ڈی پی کی ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر مس ٹریسی ویننگزنے دستخط کئے۔

Back to Conversion Tool

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button