قبائلی اضلاع

ایف سی آر کے خلاف باجوڑایجنسی میں دستخطی مہم شروع

باجوڑایجنسی (ٹی این این ) جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ایف سی آر کےخلاف دستخطی مہم کا آغاز کردیاگیا ہے جس کا افتتاح سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی فاٹا کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید نے کیا ۔
دستخطی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب باجوڑ پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں نوجوانوں اور سیاسی جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب میں صاحبزادہ ہارون الرشید، مولانا عبدالمجید اور دیگر مقررین نے کہا کہ ایف سی آر کا فرسودہ نظام مزید نہیں چل سکتا ۔ قبائلی عوام میں بیداری کے تحریک شروع ہوگیاہے ۔
باجوڑایجنسی میں یہ مہم دوہفتے تک جاری رہیگا جبکہ فاٹا کے دوسرے ایجنسیوں میں بھی دستخطی مہم جلد شروع کی جائےگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button