قبائلی اضلاع

شہید محبوب آفریدی کےلئے خیبر ایجنسی کے صحافیوں کی دعائیہ تقریب

جمرود(ٹی این این)خیبر ایجنسی کے صحافیو ں کی جانب سے شہید محبوب شاہ آفر یدی کی یاد میں دعائےہ پروگرام منعقد ہوا جس میں شہید کے بچوں کو امدادی رقم دی گئی ۔
دعائیہ تقریب کارخانو مارکیٹ میں ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے دفتر میں منعقد کی گئی جس میں لنڈی کوتل جمرود کے صحافیوں کے علاوہ شہید محبوب شاہ آفریدی کے بچوں اور بڑے بھائی فاروق شاہ نے شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد شہید محبوب شاہ کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی گئی ۔
اس موقع صحافیوں کا کہناتھاکہ شہید محبوب شاہ آفریدی اےک کارکن اور محنتی انسان تھے جو نہ صر ف خیبر ایجنسی بلکہ پورے فاٹا کے صحافیوں کے دکھ دردمیں شریک ہوتے تھے۔
اس موقع پر لنڈی کوتل کے مقامی صحافیوں ،پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران اور اہلکاروں جانب سے جمع کئے گئے امددی رقم شہید کے بچوں دی گئی ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button