قبائلی اضلاع

قبائلی علاقوں میں چھ روزہ پولیو مہم شروع

                                                                                                                                                                                                                    پشاور (ٹی این این/انور شاہ اورکزئی ) فاٹا کے پانچ ایجنسیز اور ایف آر کوہاٹ میں چھ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوچکا ہے  ۔مہم کا افتتاح سیکرٹری برائے سو شل سیکٹر وقار الحسن نے بروز پیر فاٹا سیکرٹریٹ میں کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کو ار ڈینیٹر ظہیر الاسلام بھی موجود تھے ۔چھ روز کے لئے فاٹا کی منتخب علاقوں میں شروع کی جانے والی اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین او پی وی قطروں اور 23ماہ تک کی عمر کے بچوں کو آئی پی وی انجکشن کی صورت میں دئیے جارہے ہیں ۔مزکورہ مہم باجوڑ ،مہمند ،اورکزئی، کرم ،خیبر اور ایف آر کوہاٹ میں شروع ہوچکی ہے ۔جس میں 590919کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں جائیں گے جبکہ 189094کو پولیو ویکسین انجکشن کی صورت میں دی جائے گی ۔اس مہم کے دوران کل 607 ٹیمیں مختلف علاقوں میں فرائض انجام دیں گی ۔جن میں 184فکسڈ ٹیمیں تعینات کی گئی ہے جبکہ 393 ٹیمیں دور دراز کے علاقوں میں بچوں کو ویکسین دیں گی ۔جبکہ 30موبائل ٹیمیں کے لئے مختص کی گئی ہیں ۔انسداد پولیو کی opvاور ipv مہم حال ہی میں جنوبی وزیر ستان ،ایف آرپشاور ،ایف آر بنوں ،تحصیل باڑہ اور جمرود کے ساتھ ساتھ خیبر ایجنسی میں مکمل کی گئی ۔پولیو کے خلاف پائی جانے والی رائے پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور اب ایسے والدین کا تناسب ایک فیصد سے زیادہ نہیں رہ گیا جو اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسین کروانے سے گریز کرتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ 2015 کے دوران بچوں کی اکثریت کو پولیو کی ویکسین دی گئی ہیں ۔جس کی وجہ سے پولیو سے متاثرہ بچوں کے کیسز بھی تیزی سے کم ہوئے ہیں ۔یادرہے کہ 2015 کے دوران ابھی تک صرف 16 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت سے کافی کم ہیں ۔جبکہ 179بچوں میں پولیو کا وائرس پایا گیا تھا ۔رواں سال شمالی وزیرستان سے ایک جنوبی وزیرستان سے دو ایف آر پشاور سے دو جبکہ خیبر ایجنسی سے کل گیارہ پولیو کیسز رپورٹ ہوئے

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button