فیچرز اور انٹرویوقبائلی اضلاع

ضلع خیبرمیں مچھردانیاں تقسیم کرنے والے افراد معاوضوں سے محروم

محمد زاہد
ضلع خیبر میں مچھر دانیاں تقسیم کرنے والے 2700 رضاء کار تاحال معاوضوں سے محروم ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ضلع خیبر میں مچھر دانیاں تقسیم کرنے والے رضاء کار سیال محمد خان، عبیداللہ، فضل آمین، کمال شاہ، الیاس خان و دیگر نے بتایا کہ انہوں نے 22دسمبر سے 31دسمبر 2020ء تک دس روز مہم میں مختلف علاقوں لوڑہ مینہ، تاتارہ،میاں مورچہ، شیر برج، ذگہ کلے، پائندی للمہ، شہید مینہ، برہ درہ، مراد ڈھنڈ سمیت ضلع بھر کے تمام علاقوں کے عوام کو گھر کی دہلیز پر مچھر دانیاں مفت پہنچائی ہیں جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اورمقامی لوگ ان رضاء کاروں کی کارکردگی اور تقسیم کے طریقہ کار سے کافی خوش تھے مگر دو مہینوں سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی انہیں معاوضہ نہیں ملا ہے۔

مچھر دانیاں تقسیم کرنے والے رضاء کار سیال محمد ملاگوری کا کہنا ہے کہ وہ مقامی فیکٹری میں ماربل کٹنگ والی مشین چلارہا ہے جبکہ سول ڈسپینسری پائندی للمہ کے ملیریا کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر نیاز علی کے توسط سے انہیں پتہ چلا کہ علاقے میں مچھر دانیاں تقسیم کرانے کیلئے رضاء کاروں کی ضرورت ہے جن میں سپروائزر کو 03ہزار روپے یومیہ جبکہ انامونیٹرکو 02ہزار روپے یو میہ دیئے جائیں گے جس میں خوشی قسمتی سے ان کا انتخاب بطورسپروائزر ہوا اورانہوں نے کارخانے سے10دن کی رُخصتی لی اور اس پروگرام میں حصہ لیا جس سے انہیں ماربل فیکٹری سے ملنے والی دیہاڑی بھی نہیں ملی جبکہ مچھردانیاں تقسیم کرنے والی دیہاڑی بھی انہیں اب تک نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور گھر کیلئے راشن کا سامان مقامی دکان دارسے ایک ماہ کی اُدھار پر لئے ہے مگر تاحال معاوضہ نہ ملنے پر وہ مقروض ہو چکا ہے۔

اس حوالے سے ایک آور رضاء کار عبید اللہ خان کا کہنا ہے کہ وہ مقامی بازارمیں کریانے کا دکان چلا رہا ہے اور ان رضاء کاروں میں انتخاب کے لئے اپلائی کیا تھا جس میں ان کا انتخاب بھی ہوا اور دوران تقسیم کار انہوں نے اپنی دکان بند رکھی تاکہ علاقے کی خدمت کے ساتھ ساتھ انہیں معاوضہ بھی مل جائے مگر بد قسمتی سے کئی مہینے گزرنے کے باوجود بھی انہیں ان کا معاوضہ نہیں ملا ہے جس کی وجہ سے ان سمیت دیگر تمام ورکروں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔

ضلع خیبرمیں مچھردانیاں تقسیم کرنے والے افراد معاوضوں سے محروم

اس سلسلے میں مچھر دانیاں تقسیم کرنے والے رضاء کاروں کا اجلاس سول ہسپتال جمرود میں بھی منعقد ہوا جس میں مقامی رضا ء کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں معاوضہ نہ ملنے پر شدید الفاظ میں غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اور شرکاء نے مطالبہ کیا کہ انہیں رقم جلد از جلد دی جائیں بصورت دیگر وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

دوسری جانب سول ڈسپینسری پائندی للمہ ملاگوری کے انچارج ڈاکٹر نیاز علی نے رقم ادائیگی میں تاخیر کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام ان رضاء کاروں کے تمام تر درکار کوائف کو ملیریا کنٹرول پروگرام اسلام آباد کے دفتر کو آرسال کردیا ہے اور بعض رضاء کاروں کے کوائف میں کچھ کمی بیشی تھی جن کو مکمل کردیا گیا ہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مسلسل رابطے میں ہے اور بہت جلد ان رضاء کاروں کو ان کا جائز حق دلوادیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار مچھر دانیاں بلا تفریق تمام لوگوں کو مفت پہنچا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے جب ڈائریکٹر جنرل ملیریا کنٹرول پروگرام ڈاکٹر مختیار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ ویری فیکیشن کے باعث رضاء کاروں کو ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے اور اس عمل کو مکمل کرانے کیلئے انہوں نے عملے کو سختی سے تاکید جاری کردی ہے اور رواں مہینے رضاء کاروں کو ان سے کئے گئے معاہدے کے مطابق ایزی پیسہ کے ذریعے سے پیسے ان کے آکاونٹ کو منتقل کردیئے جائے گے جبکہ ایف آر پشاور کے رضاء کاروں کو گزشتہ ہفتے ان کے معاوضے دیئے گئے ہیں اوردیگر قبائلی اضلاع کے رضاء کاروں کوبھی بہت جلد ان کی رقم دی جائے گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button