قبائلی اضلاع

دیسی مرغیوں کے لیے فارم کہاں سے حاصل کئے جاسکتے ہیں؟

 

ضلع خیبر لنڈیکوتل میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت لائیو سٹاک حکام نے 400خاندانوں میں 2400مرغیاں تقسیم کی۔

اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ضلع خیبر کے لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر وحید وزیر، ایم پی اے شفیق شیر آفریدی، پاکستان تحریک انصاف کے گوڈگورننس کے سیکرٹری عظمت علی شینواری ڈاکٹر آفتاب احمد، ڈاکٹر ریاض و دیگر آفیسرز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع خیبر وحیداللہ وزیر نے کہا کہ مزکورہ پروگرام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے تین سالہ پروگرام ہیں جس میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح باڑہ جمرود اور لنڈی کوتل میں عوام کو مرغیاں تقسیم کی جائے گی اور آج لنڈی کوتل میں چار سو خاندانوں میں چوبیس سو مرغیاں تقسیم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی سکیم کے تحت دیسی مرغیاں کیسے حاصل کی جاسکتی ہے؟

اس سے پہلے مزکورہ پروگرام کے تحت بکریاں بھی تقسیم کی گئی تھی اور یہ پروگرام مزید تین سال تک جاری رہے گا اور جلد ہی دیگر خاندانوں کو فارم دینگے اور متاثرہ افراد اور معزور افراد میں بھی مرغیاں تقسیم کی جائے گی.

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سارے ملک میں شروع کردہ پولٹری سکیم کا افتتاح خیبر پختونخوا میں اکتوبر 2019 میں وزیراعلی محمود خان نے کیا تھا جس کے تحت نئے ضم شدہ اضلاع سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں مرغیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔

منصوبے کے تحت صوبے کے ایک لاکھ خاندانوں کو فی خاندان کے حساب سے پانچ مرغیاں اور ایک مرغے کا یونٹ دیا جارہا ہے جس کے لئے پانچ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اس سکیم سے کوئی فائدہ کیسے اٹھا سکتا ہے؟

لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پولٹری یونٹ سے فائدہ حاصل کرنے کا بہت ہی سادہ طریقہ ہے، اس کے لئے ایک رجسٹریشن فارم ہوتا ہے جس کو پر کرنے کے بعد واپس جمع کرنا ہوتا ہے۔ یہ فارم پورے صوبے اور ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لائیو سٹاک ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر آفسز میں مفت دیا جاتا ہے اور صوبے کے تمام مستحقین اس کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں، چاہے خاتون ہو یا مرد لیکن اس کے لئے قومی شناخت کارڈ کی موجودگی ضروری ہے۔ ایک یونٹ 1050 روپے میں مہیا کیا جاتا ہے جبکہ اس پر آنے والے باقی پیسے حکومت دیتی ہے۔

نوٹ: پیکج لینے کیلئے رجسٹریشن فارم محکمہ لائیو سٹاک کے ضلع دفتر سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ 0919212367 پر ان کے ساتھ رابطہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button