قبائلی اضلاع

باڑہ میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنانے کا اعلان

خیبر ایجنسی(ٹی این این) شاہد آفریدی نے اپنے آبائی علاقے باڑہ میں ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان کیا جس سے لوگوں کو جدید طبی سہولیات فراہم ہوگی۔یہ اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی20کیلئے کپتان ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے باڑہ ایف سی گراونڈ میں کھیلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس دوران ایک نمائشی کرکٹ میچ کھیلاگیا جس میں کوکی خیل خیبر گرین کرکٹ ٹیم نے پاکستان آرمی کرکٹ ٹیم کو شکست دیدی۔میچ کے اختتام پر شاہد آفریدی کھیلاڑیوں سے ملے ۔
اس موقع پر سٹار کرکٹر کا کہناتھاکہ پاک فوج نے جانوں کی قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔اب امن کو برقرار کھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آبائی علاقے میں اپنے لوگوں کے ساتھ مل کر‘ ان کی محبت دیکھ کر خوشی ہوئی۔ آفریدیان ویلفیئر فاونڈیشن اور شاہد آفریدی فاونڈیشن مل کرباڑہ میں جدید سہولیات سے آراستہ بڑا ہسپتال بنائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button