قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان میں گھروں کی مسماری، 24 عمائدین کے وارنٹ گرفتاری جاری

ضلع جنوبی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ نے وانا کے علاقہ اعظم ورسک میں گھروں کے مسماری کی پاداش میں احمدزائی وزیر زلی خیل کے 24سرکردہ عمائدین کے 3MPO کے تحت ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
یادرہے کہ پچھلے دو دن سے خون بادشاہ سرکی خیل اور محمد خان کے گھروں کو زلی خیل کے قومی لشکر نے قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نذرآتش کردیا تھا۔

ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم ورسک میں قومی لشکر نے دو قلعہ نما گھر مسمار کئے ،گھروں کی غیرقانونی مسماری کے بعد حالات کشیدہ ہیں، پولیس فورس اور قوم زلی خیل آمنے سامنے آگئے،قوم نے لشکر بڑھا کر 4000ہزار کردی۔قوم کے مشران نے لشکرسے ہلکے اور بھاری ہتھیار طلب کرکے گھر کی مسماری کو لازمی قرار دیا اور پھر مسمار کردیا۔

اس بابت خون بادشاہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرا گھر پولیس فورس اور اسسٹنٹ کمشنر وانا کی رضامندی پر مسمار ہوا ہے انھوں نے کہاکہ میرے گھر میں نقدی سمیت زیورات،سولر سسٹم،پالنے کے قیمتی جانور و دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگئیں۔جس سے لاکھوں کا نقصان ہوچکا۔

ڈی ایس پی انعام نے کہاکہ مذکورہ قوم فاٹا انضمام کے بعد قانونی کارروائی کررہاہے جس کا مطلب ہے کہ قوم حکومتی رٹ کو چیلنج کرتاہے اور آج 24 عمائدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button