قبائلی اضلاع
باجوڑ ایجنسی میں مشاعرہ

باجوڑایجنسی(ٹی این این ) باجوڑ پختوادبی کاروان کے زیر اہتمام مشاعرے کا اہتمام کیاگیا۔ پیر کے روز خار کے ایک نجی سکول میں ہونے والے اس مشاعرے میں بڑی تعداد میں شعرا نے شرکت کی ۔
مشاعرے میں شریک شاعروں نے تعلیم کی اہمیت اور امن کے موضوع پر اپنے کلام پیش کئے ۔ مشاعرے کے آخر میں باجوڑ ادبی کاروان کی نئی کابینہ بھی تشکیل دیدی گئی ۔ اشنا باجوڑ کاروان کے صدر اور جاوید ثاقب جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔