قبائلی اضلاع

عرفان محسود نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے معروف مارشل آرٹ ماہر عرفان محسود نے 37 واں ورلڈ رکارڈ قائم کر لیا۔

عرفان محسود کے مطابق گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ گینیز ورلڈ ریکارڈ اپروڈ ہوگیا، 37 واں ریکارڈ پش اپس کا ہے جس میں عرفان محسود نے دو انگلیوں پے 100پاونڈ وزن کے ساتھ 16 پش اپس کر کے 12 پش اپس کا اپنا ورلڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

14 اگست کو ریکارڈ اٹیمپٹ کیا گیا تھا اور آج گینیز ورلڈ ریکارڈ والو کی طرف سے تصدیقی ای میل موصول ہوا۔
عرفان محسود سب سے زیادہ پش اپس کے ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہے۔ اس سے پہلے انڈیا، امریکہ،عراق، برطانیہ، فلیپائن، اٹلی کے ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

خیال رہے کہ عرفان محسود متعدد بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور مزید ریکارڈز بنا کر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button