قبائلی اضلاع

لاہور سے خیبر جانے والی مسافر بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

لاہور سے خیبر جانے والی مسافر بس صوابی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق دونوں افراد کا تعلق قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل سے ہے۔

صوابی پولیس کے مطابق گزشتہ رات مسافر بس موٹر وے پر ایک ڈمپر گاڑی سے ٹکرائی ہے جس کے نتیجے میں میں دونوں گاڑیوں کا کافی نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مقامی میڈیکل ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد 10 معمولی زخمیوں کو اسی جگہ ابتدائی طبی امداد فراہم کردی ہے جبکہ دو نازک افراد اور دو جاں بحق افراد کی لاشوں کو مردان میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا ہے۔

لاہور سے خیبر جانے والی مسافر بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

حادثے میں جاں بحق دونوں افراد عقل شاہ اور زرولی کی میتیں لنڈی کوتل میں اپنے آبائی علاقے لوئی شلمان پہنچائی گئی ہے۔ مردان میڈیکل کمپلکس میں داخل ہونے والے دونوں افراد کا تعلق بھی لوئی شلمان سے ہے جہاں حادثے کی خبر پہنچنے کے بعد فضا سوگوار ہیں اور عزیز و اقارب متاثرہ گھراںوں کو پہنچ رہے ہیں۔

 

 

جمرود میں پولیس اہلکار قتل

قبائلی ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار معمور  کی نماز جنازہ خیبر لیوی سنٹر میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سی سی پی پشاور محمد علی گنڈا پور ، برگیڈئر شوکت ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال، اور ایم پیز کے علاؤہ ضلع بر کے پولیس افسران نے شرکت کی  اور  پھول چڑھائی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

لاہور سے خیبر جانے والی مسافر بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

اس موقع پر محمد علی گنڈا پور نے  لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات بلند کی دعا کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے سابقہ خاصہ دار و لیوی فورس کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی قوم کے لئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جس کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button