قبائلی اضلاع

جنوبی و شمالی وزیرستان میں بم دھماکے، لیفٹیننٹ سمیت 6 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان کے تحصیل شکتوئی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس میں آفیسر سمیت چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ آنا خیل ستر راغزی علاقے میں ہوا ہے جس میں لیفٹیننٹ ناصر، نائیک غفار، نائیک عمران اور سپاہی عثمان شامل ہیں۔

زخمیوں کو ہیلی کاپٹر میں علاج کے لئے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں بھی بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ صبح 8 بج کر 30 منٹ پر امید اللہ لکڑی ٹال میں ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button