خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

شدید سردی کے باعث چار بچے جاں بحق

پشاور (ٹی این این) خیبر پختونخو اور فاٹا سمیت ملک کے دیگر علاقے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ پشاور اور جمرود خیبرایجنسی میں سردی کی شدت کے باعث چار بچوں کے جاں بحق ہونے کے بھی اطلاعات ہیں۔
جمرود میں جاں بحق ہونیوالے تین بچوں کے والدین نے بتایا کہ بچوں کو زیادہ سردی کی وجہ سے نمونیا ہوگیا تھا جس کے باعث بچوں کا انتقال ہوا ہے۔ دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ گزشتہ روز صوابی کے مختلف علاقوں سے 20سے زائد بچوں کو نمونیا اور سینے کی بیماریوں کے باعث لایاگیا تھا جن میں ایک بچہ فوت ہوگیا جبکہ دیگر زیر اعلاج ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button