قبائلی اضلاع

فاٹا میں سکول بندکرنے کا فیصلہ مسترد

بنوں(ٹی این این)قبائلی عوام نے حکومت کی جانب سے سکولوں کی بندش کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔اس سلسلے میں بنوں ٹاؤن شپ میں ایف آر بنوں کے مشران کا جرگہ ہوا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ حکومت تعلیم عام کرنے کے دعوے کررہی ہے لیکن فاٹا میں تعلیم اداروں کو بند کرکے یہاں کے بچوں سے تعلیم کا حق چھیننا چاہتی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں۔
ان کا کہناتھاکہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 60طلبہ سے والے بوائز جبکہ 33سے کم تعداد والے گرلز سکولوں کو بند کیا جائیگا جو قبائلی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلیوں کے بچوں کو تعلیمی سہولیات سے محروم نہ رکھا جائے اورقبائلی علاقوں میں سکولوں کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button