قبائلی اضلاع

پاڑہ چنار میں بم دھماکہ، 20 افراد زخمی

قبائلی ضلع کرم کے ایک بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔ نمائندہ ٹی این این کے مطابق دھماکہ جمعرات کے روز پاڑہ چنار کے طوری بازار میں ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاڑہ چنار منتقل کیا جارہا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ڈی سی کرم شاہ فہد کے مطابق دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ ابھی اس بات کا تعین نہ ہوسکا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے اور علاقے کو سیل کردیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button