قبائلی اضلاع

اورکزئی ایجنسی متاثرین میں سردی سے بچاؤ کے سامان کی تقسیم

ہنگو میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے اورکزئی ایجنسی کے تین سو پچاس متاثرین میں سردی سے بچاؤ کا سامان تقسیم کیا گیا ہے۔ اس بارے اتوار کو توغ سرائے محمد خواجہ کیمپ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اپر اورکزئی ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اقبال وزیر نے ان متاثرین میں سامان تقسیم کیا۔

اس موقع پر ادارے اور پولیٹیکل انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمیونٹی اپرائزل نامی نجی ادارے کے مطابق تقسیم کئے گئے اس سامان میں آگ جلانے والی انگیٹیاں، گرم بستروں کے تین تین جوڑے، مردوں، خواتین اور بچوں کے لئے الگ الگ چادر اور ٹوپیاں سمیت دیگر موسمی لباس شامل ہے۔ امدادی سامان حاصل کرنے والوں نے کمیونٹی اپرائزل کو اس اقدام کی داد دیتے ہوئے متاثرین کے لئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button