قبائلی اضلاع

کرم میں دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی

ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار کے مزدور چوک میں دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، پاک فوج اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش کے مطابق پیر کی صبح پاراچنار شہر کے مزدور چوک میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس پر پاک آرمی اور پولیس جائے دھماکہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو محاصرے میں لے کر واقع کی تحقیقات شروع کردی۔

دھماکہ گندگی ڈھیر میں چھپائے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا جس سے ایک پولیس اہلکار حامد حسین مالی خیل اور سید قیصر حسین زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ جائے دھماکہ پر سینکڑوں کی تعداد میں مزدور موجود رہتے ہیں مگر دھماکہ کے وقت مزدور کام پر جا چکے تھے اس وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

سماجی رہنما شبیر ساجدی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید چیکنگ کے باوجود اس قسم واقعہ افسوس ناک ہے فورسز اور عوام کی کوششوں سے جو امن قائم ہواہے اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button