قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان میں جنگلات کے تحفظ کیلئے مقامی عمائدین کا گرینڈ جرگہ

جنوبی وزیرستان کے عمائدین کا محکمہ جنگلات کے حکام کیساتھ علاقے کے قدرتی جنگلات کے تحفظ اور مزید پلانٹیشن کے حوالے سے ایک گرینڈ جرگہ کا انعقاد ہوا۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او سلیم مروت نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے جنگلات کے تحفظ کے لئے 800 کلوژرز قائم کیے جائیں گے جس سے غریب عوام کو 800 نوکریاں بھی ملیں گی 800 کلوژرز پر مامور 800 نگہبان جنگلات کی حفاظت ،درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی بندش،نوپوت کی حفاظت کرنا ،تخم ریزی اور لوگوں کی مدد کرنا اور جنگلات میں آگ لگ جانے کی صورت میں آگ پر قابو پانے کے کام تفویض کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی وزیرستان کی6000ہزار ایکڑ زمین پر نئی پلانٹیشن 2020 سے 2021 تک کی جائیں گی جس سے یہاں کے لوگوں کو روزگار کے بڑے مواقع ملیں گے اس کے علاوہ محکمانہ نرسریز سے سیزن میں عوام کو مختلف قسم کے مفت پودے بھی فراہم کئے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button