قبائلی اضلاع

کرم: صدہ ہسپتال کا میڈیکل ٹیکنیشن بھی کورونا سے چل بسا

ضلع کرم تحصیل ہسپتال صدہ کے سینیر ڈسپنسر اور میڈیکل ٹیکنیشن اشرف گل کورونا سے جان بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد ضلع کرم دس روز قبل کورونا پازیٹیو رپورٹ انے کے بعد پشاور ایچ ایم سی میں زیر علاج تھا اور منگل کے روز جاں بحق ہوگیا۔ پٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع کرم ہسپتال کے دو اور ڈاکٹرز بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے تھے جو صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ملک میں آج کورونا سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1225ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 59151 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 416 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 374 اور پنجاب میں 362 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 42، اسلام آباد 18، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button