قبائلی اضلاع

فاٹا تعلیمی ایمرجنسی: لنڈی کوتل، جمرود میں سات سکول بحال

خیبر ایجنسی کے لنڈی کوتل اور جمرود تحصیلوں میں عسکریت پسندوں کی جانب سے تباہ کئے گئے سات سکولوں کو دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔ ٹی این این سے بات کرتے ہوئے ایجنسی تعلیمی افسر محمد رووف کا کہنا تھا کہ تین کروڑ کی لاگت سے بننے والے ان سکولوں میں چھ لنڈی کوتل جب کہ ایک جمرود میں تعمیر کیا گیا ہے۔

تعلیمی افسر کے مطابق ان سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔ محمد رووف کے مطابق باڑہ تحصیل میں تباہ کئے گئے پانچ سکولوں پر بھی بہت جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔ سکولوں کی بحالی پر علاقے کی مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس پر انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button