قبائلی اضلاع

فاٹا کا بچہ بچہ سکول میں، گورنر نے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی

خیبرپختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان نے فاٹا میں تعلیم کی ابتر صورتحال سے نمٹنے کے لئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گورنر کی جانب سے جاری گئے بیان کے مطابق اس ایمرجنسی کے تحت کوشش کی جائیگی کہ فاٹا کے تمام بچوں کے سکولوں میں داخلے کو یقینی بنایا جاسکے۔

گورنر سردار مہتاب احمد خان کے کا یہ بھی کہنا ہے کہ این ٹی ایس کے زریعے قبایلی ایجنسیوں میں سترہ سو اکسٹھ اساتذہ کی بھرتی کی نوٹیفیکیشن بھی جاری کی گئی ہے۔ اس نوٹیفیکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں سائنس ٹیچرز کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ اس تعلیمی ایمرجنسی میں گورنر کی ہدایات کے مطابق سکولوں میں  اضافی کمروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات دیگر سکولوں کے اساتذہ کی نگرانی میں لئے جائینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button