خیبر ایجنسی : خدمات کے اعتراف میں آٹھ افراد کو ایوارڈز

پشاور کے ایک فلاحی تنظیم یون کی جانب سے خیبرایجنسی میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو ایوارڈز دیے گئے ہیں۔ اتوار کو پشتخرہ کے ایک نجی سکول میں منعقدہ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے جوانوں اور علاقے کے مشران نے شرکت کی۔ تقسیم ایوارڈز کی اس تقریب میں سابقہ ایجنسی ایجوکیشن افسر ہاشم خان، سابقہ ایجنسی سرجن ڈاکٹر ایوب، باڑہ اکاخیل کلنگہگرلز ڈگری کالج کی پرنسپل سمیعہ زیب اور پانچ شعرا کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دیے گئے ۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد نے ٹی این این سے بات کرتے ہوئے کہا “ شکر ہے اس معاشرے میں ایسے افراد اب بھی موجود ہیں جو تعلیم کی قدر و قیمت کو جانتے ہیں۔ میں یون تنظیم کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہاں بھلایا اور مجھے ایوارڈ دیکر میری حوصلہ افزائی کی۔ یہ ایوارڈ ان افراد کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو لوگوں کے لئے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ اور حوصلہ افزائی تو ہر اچھا کام کرنے والے کی کرنی چاہیے”۔ تقریب کے آخر میں امن کے نام سے ایک مشاعرہ بھی ہوا ہے۔