قبائلی اضلاع

خیبرایجنسی: سپیرہ ڈیم میں جنریٹر کے دھویں سے 25 مزدور بے ہوش

خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں واقع سپیرہ ڈیم میں تعمیراتی کام کے دوران جنریٹر کا دھواں جمع ہونے سے دو لیویز اہلکاروں سمیت پچیس مزدور بے ہوش ہوگئے۔  مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ مزدور ڈیم  سرنگ کے اندر کام کررہے تھےکہ اس دوران جنریٹر کا دھواں جمع ہونے سے  مزدوروں کا دم گھٹ گیا اور موقع پر بے ہوش ہوگئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پندرہ مزدوروں کو جائے وقوع پر طبی امداد دی گئی جبکہ باقی دس مزدوروں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

واقعے کے بعد پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے بھی ڈیم کا دورہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ باڑہ میں فصلوں اور پانی کی بحالی کے لئے سپیرہ ڈیم کی تعمیر پر کام ہورہا ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button