قبائلی اضلاع
پی اے شمالی وزیرستان کیخلاف ایف آر بنوں کے مشران کا جرگہ

ایف آر بنوں(ٹی این این) علاقہ بکا خیل کے مشران کاپولیٹیکل انتظامیہ کے خلاف جرگہ منعقد ہوا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پولیٹیکل شمالی وزیرستان اپنے مفادات کیلئے سیدگئی کے مقام پر بنوں میران شاہ روڈ پر چیک پوسٹ قائم کرنا چاہتا ہے لیکن ایف آر بنوں کے عوام اس کی اجازت نہیں دینگے۔
جرگہ شرکاء نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ جس مقام پر چیک پوسٹ بنانا چاہتی ہے وہ علاقہ ایف آر بنوں کا ہے اور یہاں کے عوام اپنی زمین پر غیروں کو مداخلت برداشت نہیں کرسکتے ۔ ایف آر بنوں کی اپنی انتظامیہ موجود ہے اور اگر چیک پوسٹ کا قیام عوامی مفادات میں ہے تو ایف آر بنوں کی انتظامیہ خود چیک پوسٹ قائم کریگی۔