کھیل

شان ٹیٹ پشاور زلمے ٹیم میں کھیلیں گے

پشاور (ٹی این این ) آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے پشاور زلمے کی طرف سے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کامعاہدہ کرلیا۔
شان ٹیٹ تین ٹیسٹ، 35 ون ڈے اور 19 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں ۔ ان کا شمار دنیا کے تیز ترین بولرز میں ہوتا ہے۔پاکستان سپر لیگ چار فروری سے شارجہ اور دبئی میں شروع ہو رہی ہے جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
32 سالہ شان ٹیٹ انگلینڈ کے کرس جورڈن کی جگہ لیں گے جو انگلینڈ کی طرف سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں مصروف ہونے کے سبب پی ایس ایل میں نہیں کھیل پائیں گے۔
سلیکٹروں کا خیال ہے کہ بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز میں عمدہ کارکردگی کی صورت میں شان ٹیٹ کو بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button