کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شمولیت کا فیصلہ حکومت کرے گی :  ظہیر عباس

آئی سی سی کے صدر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابقہ بلے باز ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرنے ہوئے آئی سی سی کے صدر کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرکٹ بحال ہو جب کہ اس بارے حتمی فیصلے دونوں ممالک کے حکومتوں کے ہاتھ میں ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آٹھ مارچ سے ہندوستان میں شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ دوبئ میں  پاکستان  اور انڈیا کے بیچ ہونے والے سیریز سے انکار کیا تھا۔ اس سیریز کی میزبانی پاکستان کررہا تھا۔ انڈیا کے اس انکار کے بعد پاکستان نے بھی فیصلہ کیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں شرکت کا فیصلہ ان کی حکومت کرے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button