کھیل

وہاب ریاض پریکٹس کے دوران زخمی، ٹیم میں شرکت مشکوک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ ٹیم کے میڈیا مینجر آغا اکبر کے مطابق گزشتہ روز بیٹنگ پریکٹس کے دوران وہاب ریاض کہنی پر گیند لگنے سے جمعے کو کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ان کی شمولیت مشکوک ہوگئی ہے۔

میڈیا مینجر کے مطابق ٹیم میں وہاب ریاض کی شرکت کا فیصلہ ان کی طبی معائینے کی رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔ دوسری جانب ون ڈے ٹیم اظہر علی کی قیادت میں نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہیں جہاں پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز رواں مہینے کی پچیس تاریخ سے شروع ہوگی

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button