کھیل

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھاری شکست، سیریز 1-1 سے برابر

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو دس وکٹوں سے بھاری شکست دی ہے۔ نیوزی لینڈ کے ہیملٹن شہر کے سیڈن پارک گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس ڈے اینڈ نائٹ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بلے بازوں کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا اور پہلی وکٹ انتیس کے مجموعی سکورپر احمد شہزاد کی گری۔ اس کے بعد بلے بازوں کو کیویز نے سنبھلنے نہ دیا اور چونتیس کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ کا شکار کیا جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ باؤلرز کی گیم پرگرفت  مضبوط ہوتی گئی۔ نیوزی لینڈ نے اچھی باؤلنگ کرتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں کو ایک سو اڑسٹھ کے ہدف تک محدود کیا جس میں عمر اکمل چھپن اور شعیب ملک انتالیس رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔

 ایک سو اڑسٹھ کا سکور تو جیسے کیویز کے لئے کچھ تھا ہی نہیں۔ بلیک کیپس بلے بازوں نے پاکستانی باؤلروں کے چکے چھڑا دیے۔ آغاز سے دس رن فی اوور اوریج رکھنے والے نیوزی لینڈ اوپنرز نے آخر دم تک سکور روکھنے نہ دیا اور نہ ہی پاکستانی باؤلروں کو سکھ کا سانس لینے دیا یکے بعد دیگرے سپیل آزمائے گئے لیکن کیویز نے جیسے یہ میچ جیتنے کی ٹان لی تھی۔

بلیک کیپس نے تو ہر سپیل میں پاکستانی باؤلرز کو یہ تاثر دیا کہ آج ان کا دن ہے اور وہ کھیلتے بھی کیوں نہ ہوم گراؤنڈ کا فائدہ جو حاصل تھا۔ اٹھارویں تک کیویز کھیلتے رہے اور مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کیا جبکہ پاکستانی باولرز میں دھلنے سے کوئی نہ بچ سکا اور نہ ہی کسی کے قسمت کوئی وکٹ لکھی تھی۔

ٹیم کی کارکردگی پر جب ٹی این این نے عوامی رائے پوچھی تو زیادہ لوگوں کو قومی ٹیم سے مایوسی ہوئی اور ان کی کارکردگی دیکھ کر غم و غصے کا اظہار کیا جبکہ بعض کی انکھیں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لئے پُر امید تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button