کھیل

ابو ظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف

پاکستان کے تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ اور حسن علی کی بہترین باؤلنگ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کے تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ اور حسن علی کی بہترین باؤلنگ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 56 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 86 کے مجموعی اسکور پر کپتان کین ولیمسن یاسر شاہ کی شاندار لیگ بریک پر بولڈ ہوگئے۔

کریز پر نئے آنے والے تجربہ کار کھلاڑی روس ٹیلر 19 رنز بنانے کے بعد 105 کے مجموعی اسکور پر حسن علی کا شکار بنے تو 108 رنز کے مجموعی اسکور پر حسن علی نے اسی اوور میں جیت راول کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا جنہوں نے 46 رنز بنائے۔

108 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد کیوی بیٹسمین ہینری نیکولس اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائے کے وقفے تک ٹیم کا اسکور 200 رنز تک پہنچادیا جبکہ یاسر شاہ نے 220 کے مجموعے پر نیکولس کو کپتان سرفراز احمد کے ہاتھوں اسٹمپ کروا دیا۔

نیکولس نے 55 رنز بنائے تھے، گرینڈ ہوم آوٹ ہونے کے چھٹے بلے باز تھے جو صرف 3 رنز کا اضافہ کرپائے، 227 کے اسکور پر یاسر شاہ نے پہلے واٹلنگ کو آؤٹ کیا جس کے بعد ویگنر کو صفر پر آؤٹ کرکے کیوی ٹیم کو یکے بعد دیگرے 2 وکٹوں کے نقصان سے دوچار کردیا۔

بی جے واٹلنگ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تھے جو 59 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

سودھی نے 18 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی کوشش کی تھی لیکن حسن علی نے انہیں وکٹ پر مزید ٹھہرنے کی مہلت نہ دی جس کے بعد 249 کے ہی اسکور پر ٹرینٹ بولٹ بھی حسن علی کی وکٹ بن گئے تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم یاسر شاہ اور حسن علی کے سامنے بے بس نظر آئی اور 249 کے مجموعے پر پویلین لوٹ کر صرف 175 رنز کی برتری حاصل کرلی اور پاکستان کو ایک آسان ہدف دے دیا۔

یاسر شاہ اور حسن علی نے 5،5 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو جیت کے لیے ایک آسان ہدف ممکن بنایا۔

گزشتہ روز پاکستانی بلے بازوں کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کے سبب پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھاری برتری کا نادر موقع گنوا دیا تھا اور نیوزی لینڈ نے میچ میں شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی تھی۔

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے 153 رنز کے اسکور کے مقابلے میں صرف 227 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی تھی اور صرف 74 رنز کی برتری ہی حاصل کر پائی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button