کھیل
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعہ سے شروع ہوگا
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 24 سے 28 نومبر تک دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 دسمبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 24 سے 28 نومبر تک دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 دسمبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔
پاکستان نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کیویز کو کلین سویپ کیا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر تھی تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ بارش کے باعث متاثر ہوگیا اور تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی۔