کھیل
ڈسٹرکٹ کرکٹ چمپئن شپ، خلیل جمخانہ کلب نے فرینڈز جھگڑا کو 54 رنز سے شکست دیدی
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جمخانہ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں خلیل جمخانہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقرررہ 30 اوورزمیں 243 رنزبنائے جس کے جواب میں فرینڈز جھگڑا کی پوری ٹیم 189 پر آؤٹ ہوگئی۔
پشاورمیں جاری ڈسٹرکٹ کرکٹ چمپئن شپ میں خلیل جمخانہ کلب نے فرینڈز جھگڑا کو 54 رنز سے شکست دیدی اور پری کوارٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جمخانہ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں خلیل جمخانہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقرررہ 30 اوورزمیں 243 رنزبنائے۔
خلیل جمخانہ کی جانب سے ساجد شاہ 78 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جواب میں کھیلتے ہوئے فرینڈز جھگڑا کی پوری ٹیم 189رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی خان اور ملک کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی حاجی ملک فرمان علی مہمانانِ خصوصی تھے جنہوں نے ساجد شاہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ اور دیگر کھاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔