کھیل

پروفیسر نے پشاور زلمی سے اپنی راہیں الگ کرلیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے ساتھ تین سال بہت شاندار رہے اور وہ وہاں ملنے والی محبت بالکل نہیں بھول سکتے۔

نامور آل راؤنڈر محمد حفیظ عرف پروفیسر نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی سے راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے ساتھ تین سال بہت شاندار رہے اور وہ وہاں ملنے والی محبت بالکل نہیں بھول سکتے۔

حفیظ نے کہا کہ میں چئیرمین پشاور زلمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بہت سپورٹ کیا تاہم اب اگلے ایڈیشن کیلئے میں دوبارہ ڈرافٹ میں جانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں پشاور زلمی کے تمام مداحوں کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ کے تینوں ایڈیشن میں پشاور زلمی کا حصہ رہے ہیں جس نے دوسرے ایڈیشن میں پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ تیسرے ایڈیشن میں اسے فائنل میں اسلام آباد سے شکست ہوگئی تھی۔

یہ بھی خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ فور کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی جبکہ پی ایس ایل میں شامل متعدد کھلاڑیوں کے فرنچائزز کے ساتھ تین سالہ معاہدے بھی ختم ہورہے ہیں جس کے بعد چوتھے ایڈیشن میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان ہے۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز اس بار متحدہ عرب امارات کے بجائے پاکستان سے ہوگا تاہم سیکیورٹی معاملات کی وجہ سے تمام میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور اور پنڈی میں میچز ہوں گے، ملتان سٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہے لیکن فائیو سٹار ہوٹل نہ ہونے کی وجہ سے اس بار ملتان میں پی ایس ایل میچ نہ کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button