کھیل

دسمبر کے پہلے ہفتے میں آفریدیان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیا جائے گا

باڑہ پریس کلب میں آفریدیان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین بابو جان کا تنظیم کے سینئر وائس چیئرمین نور ولی جان اور سیکرٹری سپورٹس شعیب آفریدی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچانا اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔

قبائلی ضلع خیبر میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں آفریدیان سپر لیگ (اے ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیا جائے گا جس میں ضلع کی 10 یا 11 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

باڑہ پریس کلب میں آفریدیان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین بابو جان کا تنظیم کے سینئر وائس چیئرمین نور ولی جان اور سیکرٹری سپورٹس شعیب آفریدی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچانا اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس کے آخری ماہ کے پہلے ہفتے میں آفریدیان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ضلع خیبر کی سطح پر سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ منعقد کیا جائے گا جس کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button