کھیل
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا
میچ ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہو گا جس کے بعد دوسرا میچ 9 نومبر جبکہ سیریز کا آخری میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔
میچ ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہو گا جس کے بعد دوسرا میچ 9 نومبر جبکہ سیریز کا آخری میچ 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
ونڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مبنی ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تین میچز پر مبنی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کر دیا تھا۔
قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں ہی پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی گرین شرٹس نے کینگروز کو وہائٹ واش کر دیا تھا۔