کھیل

سابقہ قبائلی علاقے ایف آر ٹانک میں آل پاکستان بیٹ بابا فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گزشتہ روز ایف آر ٹانک کے ہیڈ کوارٹر جنڈولہ میں مقامی گراؤنڈ پر لکی کاروان اور وزیرکلب وانا کے مابین کھیلا گیا جس میں لکی کاروان نے کامیابی حاصل کی اور ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

سابقہ قبائلی علاقے ایف آر ٹانک میں آل پاکستان بیٹ بابا فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گزشتہ روز ایف آر ٹانک کے ہیڈ کوارٹر جنڈولہ میں مقامی گراؤنڈ پر لکی کاروان اور وزیرکلب وانا کے مابین کھیلا گیا جس میں لکی کاروان نے کامیابی حاصل کی اور ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 60 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل میچ دیکھنے کیلئے دوردراز علاققوں سے بھی شائقین بڑی تعداد میں آئے تھے۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر امتیاز حسین اور بریگیڈیئر عامر عباس تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر میچ دیکھنے کیلئے آئے ہوئے عبداللہ ننگیال کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں علاقے میں امن و خوشحالی کی نوید سناتی ہیں، یہ علاقہ بڑے خراب حالات سے گزرا ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ اس قسم کے ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں کہ اس کے ساتھ امن آئے گا اور لوگوں کے اذہان پر دباؤ کا خاتمہ ممکن ہو گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button