کھیل
ضلع خیبر میں منعقدہ امن کرکٹ ٹورنامنٹ حمزہ کلب نے جیت لیا
تحصیل جمرود کے علاقے علی مسجد میں کھیلے گئے فائنل میچ میں شینواری کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ آٹھ اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 71 رنز بنائے جبکہ یہ ہدف حمزہ کلب نے چھٹے اوور میں حاصل کر لیا اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔

ضلع خیبر میں منعقدہ امن کرکٹ ٹورنامنٹ حمزہ کلب نے اپنے نام کر لیا۔
تحصیل جمرود کے علاقے علی مسجد میں کھیلے گئے فائنل میچ میں شینواری کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ آٹھ اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 71 رنز بنائے جبکہ یہ ہدف حمزہ کلب نے چھٹے اوور میں حاصل کر لیا اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔
فائنل میچ دیکھنے کیلئے دور دراز علاقوں سے بھی شائقین بڑی تعداد میں آئے تھے۔
بعدازاں تقریب انعامات منعقد کی گئی جس میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر عبدالرحیم اور ایڈوکیٹ عبدالباقی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ ٹورنامنٹ انتظامیہ کیلئے دس ہار روپے کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں علاقے کی 20 ٹیمیں شریک ہوئیں۔