حمزہ بابا سپورٹس گراؤنڈ پر منعقدہ آزادی فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر
حمزہ بابا سپورٹس گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میں زوان کلب اور حمزہ کلب کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں پینلٹی ککس مرحلے میں زوان کلب نے حمزہ کلب کو چار کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔

قبائلی ضلع خیبر میں حمزہ بابا گراؤنڈ پر منعقدہ آزادی فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔
حمزہ بابا سپورٹس گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میں زوان کلب اور حمزہ کلب کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں پینلٹی ککس مرحلے میں زوان کلب نے حمزہ کلب کو چار کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔
فائنل کے موقع پر منعقدہ تقریب میں سینیٹر تاج محمد آفریدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سپورٹس کمیٹی کیلئے 25 ہزار روپے کا اعلان کیا۔
علاوہ ازیں مہمان خسوصی نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے اور ونر ٹیم کیلئے 15 ہزار جبکہ رنر اپ ٹیم کیلئے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔
تقریب سے اپنے خطاب میں سینیٹر تاج محمد کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل کی نوجوان نسل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ان کی طرف سے اس سلسلے میں تعاون ہمیشہ جاری رکھا جائے گا۔
اس موقع پر خیبر سپورٹس کلب کے چیئرمین معراج الدین نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہائی سکول کے گراؤنڈ پر تعمیراتی کام تعطل کا شکار ہے اور ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث گزشتہ کئی سالوں سے یہ منصوبہ مکمل نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے لندی کوتل کے کھلاڑی مشکلات سے دوچار ہیں۔